اسلام آباد میں کریم کا کیپٹن قتل، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد میں کریم کا ڈرائیور قتل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں موبائل ایپ کے ذریعے سفری سہولت فراہم کرنے والے ادارے کریم کا ڈرائیور قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد دیگر کریم کیپٹنز اور وینڈرز کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق 26 سالہ جنید مصطفی کی نعش جی 13 سیکٹر سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان قتل کرنے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد کے گولڑہ پولیس اسٹیشن نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کریم کپتان جنید سلیم کی نعش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دستیاب ہوئی ہے۔

جی 13 اسلام آباد کے ان سیکٹرز میں سے ہے جہاں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے نصب کر رکھے گئے ہیں تاہم متعلقہ پولیس اسٹیشن کا عملہ امن و امان سے زیادہ وہاں سے گزرتی مال بردار بڑی گاڑیوں میں دلچسپی لیتا ہے۔

کریم کیپٹن کے قتل کے خلاف نجی سفری سروس کے دیگر کیپٹنز کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

جی تھرٹین میں قتل ہونے والے کریم کیپٹن جنید سلیم کی تصویر اور احتجاج کی اپیل

کیپٹنز اور وینڈرز کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد ادارے سمیت انتظامیہ کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ لاوارث نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں