ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس

حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کردی

لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ نے ڈگری کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پرچیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے  لمز یونیورسٹی کی طالبہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل شیراز ذکر نے بتایا کہ  ہائرایجوکیشن کی جانب سے ایم بی اے کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ جس کی وجہ او لیول کی ڈگری بتائی جارہی ہے۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ایچ ای اسی کا ڈگری کی تصدیق نہ کرنا غیرآئینی اقدام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کورٹ ہائرایجوکیشن کمیشن کو ڈگری تصدیق کرنے کا حکم دے۔ جس پرعدالت نے چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جواب طلبی نوٹس جاری کردیئے۔

پاکستان میں کیمبرج یعنی اے یا او لیول کی ڈگری رکھنے والے طلبا کو میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں