اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے پلی بارگین کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سیت دیگر ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی۔ ملزمان نے 266.175 ایکڑ رقبہ اراضی قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کرنے والے دیگر ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالغی مجید اس وقت عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ان کے خلاف دو روز قبل نیب نے سولر پینل کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں بھی وارنٹ جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں عبدالغنی مجید کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ
احتساب عدالت کی اجازت سے ہی اڈیالہ جیل میں عبدالغنی مجید کے وارنٹ کی تعمیل ہو گی اور دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت نيب کی درخواست پر جج محمد بشير 13 ستمبر کو کريں گے۔
عبدالغنی مجید سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے ایک ماہ کے دوران بدعنوانی میں ملوث 25 ملزمان سے پلی بارگین کر کے تین ارب روپے نکلوائے ہیں۔