سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ، دونوں خاندانوں میں صلح ہوگئی

سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ، دونوں خاندانوں میں صلح ہوگئی

فوٹو: ہم نیوز


ننکانہ صاحب: گورنر پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی شادی کے معاملے پر دونوں خاندانوں کی صلح کرادی ہے۔

سکھ لڑکی کے والد اور بھائی نے چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جب کہ لڑکے کے والد اور وکیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں نے میری درخواست پر صلح صفائی کی اور سکھوں کیلئے یہ اطمینان کا باعث ہوگا کہ دونوں خاندان اب راضی ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری اس بات پر پریشان تھی اور اب یہ مسئلہ نہیں رہا۔

لڑکے کے والد نے کہا کہ اگر لڑکی اپنے گھر جانا چاہتی ہے تو ہم عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لڑکی کے حق میں دعا گو ہیں اور اب لڑکی کے والدین ہی اس کے وارث ہیں، ہم کسی عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔

سکھ برادری کے ایک رکن نے کہا کہ لڑکے کے والد نے خود کو معاملے سے الگ کر لیا ہے اور لڑکی ساتھ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں اور اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں