سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کیلئے تاریخوں کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 24 اور 25 فروری کو لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کریں گے۔

لاہور رجسٹری میں اخبارات، ٹی وی چینلز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

آئندہ سماعت کے موقع پر پی آئی ڈی ( پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات کا ریکارڈ پیش کریں گے۔

سپریم کورٹ میں جاری اسی مقدمے میں میڈیا مالکان بھی پیش ہوں گے۔

نجی میڈیکل کالجز میں خود ساختہ فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت بھی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس اور جعلی پولیس مقابلوں کے کیس کی سماعت ہوگی۔

زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات پر از خود نوٹس کی سماعت بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں