نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کشمیر کے مسئلے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبان بولنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ گو کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے ‘‘۔
I disagree with this Govt. on many issues. But, let me make this absolutely clear: Kashmir is India’s internal issue & there is no room for Pakistan or any other foreign country to interfere in it.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2019
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ مقبوضہ کشمیر میں جو تشدد ہورہا ہے وہ پاکستان کے اکسانے پر کیا جارہا ہے ‘‘۔
There is violence in Jammu & Kashmir. There is violence because it is instigated and supported by Pakistan which is known to be the prime supporter of terrorism across the world.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2019
یاد رہے گزشتہ دنوں مودی سرکاری نے راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سمیت 12 سیاست دانوں کو مقبوضہ کشمیر پہنچنے پر ہوائی اڈے سے ہی واپس بھیج دیا تھا۔
راہول گاندھی اور اپوزیشن کی آمد پر سری نگر ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے رہنماؤں کو وی آئی پی لاؤنج میں بند کردیا تھا۔
ایئرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ پولیس نے راہول گاندھی کے ساتھ آنے والے وفد کو بھی علیحدہ کمرے میں بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے آنے والے میڈیا کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا۔
بعد ازاں راہول گاندھی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سری نگر ہوائی اڈے سے زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔