فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔
ٹورنامنٹ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ فیفا انڈر17ورلڈ کپ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا شامل ہیں۔ گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا کو شامل کیا گیاہے۔
گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی کی ٹیمیں شامل ہونگی ، گروپ ڈی میں امریکہ، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ کو شامل کیا گیاہے۔
گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائرکی ٹیمیں شامل ہونگی۔
یہ بھی پڑھیے: تھر کی ننھی فٹبالر جمنا اور دیوی چین میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی