’بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں برینڈ تیار کرنے کی دعوت دے رہے ہیں‘

’وزیراعظم سے ڈانٹ اس لیے پڑتی  ہے کہ سیاحت کو زیادہ فروغ کیوں نہیں ملا۔‘

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر کافی کام ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں سیاحت سے متعلق ورکشاپ کو لکھے گئے اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں برینڈ تیار کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار ثقافت ہے جسے اجاگر کرنا چاہیے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ اس لیے پڑتی  ہے کہ سیاحت کو زیادہ فروغ کیوں نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے، نجی شعبہ اعتماد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاحت میں خود دلچسپی لے رہے ہیں اور ہم پی ٹی ڈی سی کو منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح ہمیں بھی اپنی سیاحت کو مثالی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں