اسلام آباد: مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم سپر اسٹار نے ریلیز ہونے کے بعد ملک بھر میں دھوم مچا دی ہے۔
مومنہ اور درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سپر اسٹار کے دھوم اس وقت پوری دنیا میں ہے۔ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان اور ہیرو بلال اشرف ہوسٹن میں فلم سپر اسٹار کی نمائش کے موقع پر موجود تھے۔ جنہیں دیکھ کر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے شائقین سے بات چیت کی اور فلم دیکھنے والے تمام افراد کا انتہائی شکریہ ادا کیا۔
Mahira Khan interacts with the audience at the screening of Superstar in Houston! Thank you everyone for showing so much love ????
.
.#SuperstarFilm by Momina & Duraid Productions ?? #HUMFilms #MnDFilms #MahiraKhan #BilalAshraf #Superstar pic.twitter.com/EsPqnABJZx— Superstar Movie Official (@SSthemovie_) August 19, 2019
دوسری جانب میگزین او کے پاکستان نے بھی فلم سپر اسٹار کے ہیروز کے خوبصورت کور پیچ اپنے میگزین پر سجا دیے۔
Our Superstars on the cover page of #OKPakistan ?????#SuperstarFilm by Momina & Duraid Productions ?? #HUMFilms #MnDFilms #MahiraKhan #BilalAshraf #Superstar pic.twitter.com/kQZkZlEMlJ
— Superstar Movie Official (@SSthemovie_) August 18, 2019
یہ بھی پڑھیں فلم ’سپر اسٹار‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
واضح رہے کہ فلم سپر اسٹار عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس نے اپنے ابتدائی تین روز میں ہی 11 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ فلم سپر اسٹار اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔