مائیکروسافٹ سائبرسیکیورٹی ریسرچ کی لسٹ میں آنے والا بہاولپور کا نوجوان


بہاول پور:کمپیوٹر اور سافٹ وئیر انڈسٹری میں بھی پاکستانی کسی سے کم نہیں ہیں۔ مائیکروسافٹ سائبرسیکیورٹی ریسرچ کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر آنے والے بہاولپور کے نوجوان اشعر جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت سہولتیں دے تو ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں نمبر ون بنا سکتے ہیں۔

بہاول پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے مائیکرو سافٹ کی سائبرسیکیورٹی ریسرچ لسٹ میں  اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ اشعر جاوید نامی نوجوان کو دنیا  میں چوتھے نمبر کا ماہر قرار دیا گیا ہے ۔

اشعر کے والدین اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے سرشار تو دکھائی دیتے ہیں لیکن سرپرستی نا ملنے پرحکومت سے شکوہ بھی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت اگر سرپرستی کرے تو ہمارا بیٹا ملک و قوم کا نام روشن کرسکتاہے۔

اشعرجاوید اسکالرشپ پرجرمنی میں ڈاکٹریٹ کرنےکے بعد ان دنوں جرمنی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مواقع ملیں توپاکستان کوآئی ٹی میں نمبرون بنائیں گے۔

 

اشعر جاوید کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جذبہ اور لگن ہو تو کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل کو مات، مائیکروسافٹ کو سب سے قیمتی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل


متعلقہ خبریں