عمران خان کا پمز اسپتال کا اچانک دورہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اچانک پمز پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو دیکھ کر عملے میں کھلبلی مچ گئی جبکہ مریض خوش ہو گئے۔

یہ بھی پڑیں : شہراقتدار کے سب سے بڑے اسپتال پمز کے مسائل کم نہ ہوسکے

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ڈاکٹرز سے مریضوں کیلئے دستیاب ادویات کے بارے میں بھی معلوم کیا۔


متعلقہ خبریں