پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن ملائشیا میں کروانے پر غور


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز ملائشیا میں کروانے پر ٖغور کر رہے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائشیا جا رہے ہیں۔ جہاں وہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں متحدہ عرب امارات میں میچز کروانے کے لیے طویل المدت معائدوں کے لیے کہا جا رہا ہے۔ جو ممکن نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی اور یو اے ای کی لیگ اماراتی میدانوں میں پلان کر رہا ہے جو پی سی بی کے لیے باعث تشویش ہے۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر ملائشیا سے ہمارے معاملات طے ہو گئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے اخراجات گھٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے میچز متحدہ عرب امارات میں کرواتا ہے۔


متعلقہ خبریں