اسلام آباد: پاکستان نے جاپان میں ہونے والے چار ممالک کے آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ’’ ٹیکن سیون‘‘ کا ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ایو 2019 کے نام سے جاری آن لائن گیمینگ مقابلوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1800 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ارسلان نے کی اور ان کے علاوہ کوریا کے دو جبکہ جاپان کے چار کھلاڑی سپر آٹھ مرحلے میں پہنچے تھے۔
8 Players , 4 Countries, 1 Champion.
Pakistan’s Arslan Ash takes #EVO2019!#TEKKEN7 Top 8 Results:
1 ??@ArslanAsh95
2 ??@holyknee
3 ??@tk_anakin
4 ??@hk_takkun
5 ??@daichinobi
5 ??@TLaionsan
7 ??@chikurintut
7 ??@TekkenLowhigh https://t.co/pRm0CRLp4y #TWT2019 #EVOPS4 pic.twitter.com/rrquuV8CBy— EVO (@EVO) August 5, 2019
ٹیکن سیون میں مختلف فائٹرز میں سے کھلاڑی ایک فائٹر کا انتخاب کرتے ہیں جس کے دو راؤنڈز ہوتے ہیں۔
دونوں راؤنڈز برابر ہونے پر ایک تیسرا اور فائنل راؤنڈ کھیلا جاتا ہے جس میں جیت کھلاڑی کو میچ میں فتح یاب کر دیتی ہے۔
پاکستان میں آن لائن گیمینگ کا رواج بڑی حد تک بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف شہروں کے گیمرز ویڈیو گیمز پر عبور حاصل کرنے کی بنیاد پر یو ٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک پر مقبول ہیں۔