پی ایس ایل میچز مزید شہروں میں کرانے پر غور

پی ایس ایل میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی اور لاہور کے علاوہ میچز پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیمز میں بھی کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 20 فروری 2020 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم   لاہور کو ملنے کا امکان ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی  کو اس بار نو میچز ملیں گے۔

پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں آٹھ اور ملتان میں چار جبکہ پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک، ایک میچ کی میزبانی  ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد سے لیگ آہستہ آہستہ پاکستان منتقل ہورہی ہے۔

پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوا تھا جبکہ اس بار پوری لیگ ملک میں ہی کرانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

رواں سال مارچ میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں