ایران: سی آئی اے کیلئے جاسوسی کرنے والے 17 افراد کو سزائے موت


تہران: ایران نے امریکہ کے جاسوسی کے ادارے سی آئی اے کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ مبینہ طور پر امریکہ کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی افراد کو سزائے موت بھی سنادی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مبینہ جاسوس مارچ 2018 اور مارچ 2019 کے درمیان ایران کے مختلف مقامات سے پکڑے گئے تھے۔

ایران کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد نے ایران کی سر زمین سے بغاوت کی تھی۔ سزائے موت کے علاوہ کئی دیگر افراد کو طویل مدت پر مبنی قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ایران نے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب اس کا امریکہ کے ساتھ خلیج اور آبنائے ہرمز میں تناؤ اور کشیدگی عروج پر ہے۔

2018 سے ایران اور امریکہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کا اعلان کیا اور ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندی لگادیں جبکہ مختلف ممالک کو ایرانی تیل خریدنے سے روکا۔

 


متعلقہ خبریں