تحریک عدم اعتماد: چیئرمین سینیٹ کی مختلف جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقاتیں


اسلام آباد:اپوزیشن کیجانب سے چئیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیےسینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائے جانے کے بعد چئیرمین سینیٹ  متحرک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے آج فاٹا اور مختلف جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر مرزا محمد آفریدی،سجاد طوری، مومن خان، اورنگزیب خان، سینیٹر ہدایت اللہ،سینیٹر کہدہ بابر، فدا خان، تاج آفریدی اور میاں عتیق شیخ  شامل تھے۔

ان تمام سینیٹرز کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات  انہی کے چیمبر میں ہوئی ہے۔ ملاقات کرنے والے تمام سینیٹرز نے  چئیرمین سینیٹ کو اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے خلاف مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری طرف سینیٹر رحمان ملک  نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے سے انکار کی۔ رحمان ملک کے ترجمان ریاض طوری نے کہاہے سینیٹر رحمان ملک و پیپلز پارٹی کے دیگر سینیٹرز نے اجلاس سے پہلے ہی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔

سینیٹر رحمان ملک کا دستخط سے انکار کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں،سینیٹر رحمان ملک کے دستخط قرارداد کے مسودے پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے کبھی اختلاف نہیں کیا ہے،پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کی ہمیشہ تائید و پابندی کی ہے۔حکومت نے اپوزیشن اجلاس کے خلاف من گھڑت خبر گاڑ کر اپوزیشن کی اجلاس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی

ریاض طوری نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹر شیری رحمان سے دستحط پر کوئی اختلافی مکالمہ نہیں ہوا،سینیٹر رحمان ملک نے اس جھوٹی خبر پر اپنی لیگل ٹیم کو متعلقہ رپورٹر و ٹی وی چینل کو نوٹس بھیجنے اورجھوٹی خبر پر اپنے وکیل سے پیمرا میں بھی درخواست دینے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں