مکی آرتھر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا غم ستانے لگا


لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست کا غم ستانے لگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے حوالے سے بات کریں تو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی میچ میں عبرت ناک شکست اب ہمیں نقصان دے رہی ہے۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے بھارت کو شکست نے پاکستان کے عالمی کپ 2019 کی سیمی فائنلز  تک رسائی کے امکانات مدھم کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت حاصل کرنی چاہئے تھی تاکہ ٹورنامنٹ کا آغاز بہترین انداز میں ہو تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

مکی آرتھر نے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے باندھ لیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیتا ہے تو پھر ہمیں رن ریٹ کی جانب دیکھنا ہو گا، مگر مجھے اندازہ ہے کہ یہ ہماری پہنچ سے بہت دور ہے۔


متعلقہ خبریں