وڈیودیکھ کرمیری بیوی نے رونا شروع کر دیا تھا،سرفراز احمد


قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ ہمارے عوام ہمارے لیے بہت اہم ہیں، وہ ہمیں بہت پیار کرتے ہیں،اگر ہم اچھا کھیلتے ہیں تو وہ ہمیں سر پر بٹھاتے ہیں اگربرا کھیلیں تو انکا غصہ کرنا جائز ہے۔

گزشتہ شب نیوزی لینڈ کو شکست فاش دینے کے بعد اپنے ٹی وی انٹرویو میں انہوں نےکرکٹ کے ایک  فین کی نازیبا حرکت کے بعد حمایت کرنے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہمارے مداح ہمیں بہت پسند کرتے ہیں، ہمیں پیار کرتے ہیں اور اس سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے خاص طور پر جب ہم باہر کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں جیسے انگلینڈ میں ہماری ٹیم کی سپورٹ بہت زیادہ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فین کی جانب سے کی گئی نازیبا حرکت او رپھر اس کی وڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کا فی اپ سیٹ تھے،اس واقعہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ اپ سیٹ ہوا تھا وڈیودیکھ کرمیری بیوی نے رونا شروع کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہار کے بعد  گزشتہ پورا ہفتہ بہت مشکل گزرا بطور ٹیم ہم لوگوں نے اس شکست سے بہت کچھ سیکھا اور پھر لڑکوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی اورلوگوں نے ہمیں جس طرح سپورٹ کیا وہ قابل دید ہے۔

یاد رہے کہ 21 جون کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس  شخص نے لحاظ کی تمام حدیں پار کردی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کسی ہوٹل میں موجود ہیں تب ہی یہ  شخص آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے کہتا ہے کہ آپ حرام جانورجیسے موٹے کیوں ہوگئے ہیں۔

دو سال قبل ملک کے لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے سرفراز احمد اس شخص کو تھوڑی دیر کے لیے غصے سے دیکھتے ہیں تاہم جلد اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنیوالے شخص نے معافی مانگ لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کےسامنے انکے  خلاف نازیبازبان استعمال کرنےاور پھر وڈیو بناکر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے والے شخص نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد 22 جون کو پاکستانی کپتان اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے وڈیو بیان اپنے آپ کو پاکستانی بتانے والے شخص نے سرفراز احمد کے خلاف اپنے رویے کی معافی مانگی ۔

اپنے وڈیوبیان میں اس شخص نے کہاہے کہ وہ خود بھی پاکستانی ہے اور اس کا سرفراز احمداور اس کے بیٹے کی وڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،پتہ نہیں کیسے وہ  وڈیو کلپ اپلوڈ ہوکر وائرل بھی ہوگیا۔

اپنے وڈیو میں اس شخص نے کہا کہ حقیقی بات یہ ہے کہ  اس نے سوچا بھی نہیں تھا  اس وڈیوکا اتنا زیادہ ردعمل آئیگا۔ اس نے کہا کہ  اسے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ وہ ( سرفراز احمد) حافظ قرآن ہیں۔میں نے وہ وڈیو فوراً ڈیلیٹ کردی تھی ۔


متعلقہ خبریں