جاپان میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 6.8  شدت  کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے مغربی ساحل ہونشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے ہیں۔

حکام نے سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھرنے والی بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں، اس لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام بلند مقامات پر متنقل ہو جائیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے درمیان واقع پاپوا نیو گنی ملک میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی ۔

قبل ازیں سات مئی کو بھی نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا اور زیر زمین گہرائی 127کلو میٹرتھی۔

اسی طرح رواں سال فروری میں بھی 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 100 لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں