سٹیزن پورٹل: شکایات حل نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے سے وضاحت طلب


اسلام آباد:شہریوں کی شکایات مقررہ وقت پر حل نہ کرنے پر وزیراعظم آفس نےڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ تھرپاکر کے شہری عبدالغنی کی شکایت پر 19 دسمبر 2018 کو ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ 3 ماہ میں مکمل ہونے والی انکوائری 5 مہینے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی۔

3 مارچ کو مقبوضہ کشمیر کے شہری نے بنک ٹرانزیکشنز کی ای میلز کے حوالے سے شکایت کی،کشمیری شہری کی شکایت پر ایف آئی اے نے تاحال کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔

وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے پر الزام عائد کیاہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے حوالے سے 5 ماہ تاخیر سے کارروائی ہوئی۔

خط میں کہا گیاہے کہ ایف آئی اے شکایات کے حوالے سے رپورٹ فوری طور پر وزیراعظم آفس کو جمع کرائے۔

وزیراعظم کے سیکرٹری نے لکھا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے شکایات کے حل میں تاخیر پر وضاحت پیش کریں اورمقررہ مدت میں شکایات کا حل یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:سٹیزن پورٹل: وزیراعظم نے ’جھوٹی رپورٹس‘ پر نوٹس لے لیا

اس سے قبل بھی ایف آئی اے حکام سے شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق جھوٹی رپورٹ پر وضاحت مانگی جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں