پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی۔

دو روزہ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی جس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے فوجی افسروں کی سزاؤں کی توثیق کر دی

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز اور قومی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن درالفساد میں کامیابیاں کابل تعریف ہیں، پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گی۔

اس موقع پر فارمیشن کمانڈر ز نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک اور قوم کی خدمت کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں