گنے والے کے اکاؤنٹ میں پیسہ گیا تو زرداری کا کیا قصور؟رحمان ملک

دھرنے و احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔ رحمان ملک کا دعویٰ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے استفسار کیا ہے کہ اگر کسی گنے والے کے اکاؤنٹ میں ییسہ چلا گیا ہے تو اس میں زرداری کا کیا قصور ہے؟

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ تین ارب روپے کی بات کرتے تھے لیکن اب تین کروڑ کا ٹوٹل نکلا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی ضمانت منسوخ ہو جائے تو کیا گرفتاری عمل میں آسکتی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ’شاید‘ پر یقین نہیں رکھتا لیکن سوال یہ ہے کہ کس بات پر ضمانت منسوخ کریں گے؟

آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت سے متعلق سماعت جاری

پی پی پی کے مرکزی رہنما کا سوال تھا کہ انہوں نے کون سا اور کیا بڑا جرم کیا ہے؟

رحمان ملک نے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت اتنی ڈری ہوئی کیوں ہے؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو ہائی کورٹ کے باہر روک دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کو انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست کے اندر ریاست نہ بنائیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔

پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اراکین سمیت پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی لیکن سیکیورٹی پر مامور سرکاری افسران و اہلکاروں نے انہیں احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔


متعلقہ خبریں