ورلڈ کپ سے قبل بڑا کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا


کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ورلڈ کپ 2019 سجنے کو محض دو دن باقی ہیں، پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے لئے خوب جان مارنے کو تیار ہیں مگر فاف ڈو پلسی الیون کو افتتاحی میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پیس اسٹار ڈیل اسٹین ابھی تک کندھے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے جس کے باعث وہ پہلے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حفیظ نے انگلینڈ میں پاکستان کے شاندار ریکارڈ کا راز بتادیا

ڈیل اسٹین کو کندھے کی انجری انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے میچ کھیلنے کے دوران ہوئی تھی جس کے فوراً بعد وہ علاج کی غرض سے وطن روانہ ہو گئے تھے۔

پروٹیز کوچ گبسن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین پہلے میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، کیوں کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

اسٹار کرکٹر کی انجری کے بعد جنوبی افریقہ کے پاس پیس بیٹری میں کاغیسو راباڈا، لونگ نگیڈی، مورس اور پریٹوریس موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین پہلا میچ 30 مئی کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں