ایشیا کی 500 بہترین جامعات میں 23 پاکستانی

دنیا کی بہترین جامعات: 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل

اسلام آباد: ایشیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں پاکستان کی 23 جامعات نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

ایشیا کی سال 2019 کی 500 بہترین جامعات کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں پاکستان کی جامعہ اسلامیہ اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور جامعہ کراچی سمیت 23 جامعات شامل ہیں۔

فہرست میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 87، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز95، قائداعظم یونیورسٹی 109، کومسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 135، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز146 اور یونیورسٹی آف  انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 171 ویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح یونیورسٹی آف پنجاب 193، آغا خان یونیورسٹی 195، جامعہ کراچی 251 سے 260، یونیورسٹی آف لاہور 351 سے 400 اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 351 سے 400 نمبر کے درمیان ہیں۔

یونیورسٹی آف اگیری کلچر، فیصل آباد 281 سے 290، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد 351 سے 400، لاہور یونیورسٹی 351 سے 400، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس  ٹیکنالوجی 351 سے 400، مہران یونی  ورسٹی  آف  انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 401 سے 450 اور دی یونیورسٹی آف لاہور351 سے 400 کے نمبر پر ہے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا 401 سے 450، یونیورسٹی آف سندھ 401 سے 450، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز401 سے 450، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی 451 سے 500، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 451 سے 500 اور یونیورسٹی آف  مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی  451 سے 500 کے درمیان موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں