آلو وہ سبزی ہے جسے ہر خاص وعام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے، خاص طور پر ”آلو کے چپس” لوگوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں لیکن آج آلو کو کچھ منفرد انداز سے بناتے ہیں اور آپ کو ‘اچاری آلو’ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
یہ ڈش صرف آدھے گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے اور ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔
اجزا
- آدھا کلو آلو ( چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے)
- چھ سے آٹھ عدد ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)
- کلونجی آدھا کھانے کا چمچہ
- کٹی ہوئی مرچ ایک کھانے کا چمچہ
- کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچہ
- پسہ ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچہ
- ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
- چار عدد زیتون
- نمک حسب ذائقہ
- تیل چار کھانے کے چمچے
- پانی دو گلاس
طریقہ
سب سے پہلے کڑاہی میں تیل ڈالیں اوراس میں تمام مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں، پھر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور مصالحے کو تھوڑا سا پکا لیں۔ پھر اس میں آلو اور ہری مرچیں اور پانی ڈال دیں اور 20 منٹ تک پکائیں۔ جب ڈش تیار ہوجائے تو اس پر اچار ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے ڈھک دیں۔
لیجئے گرما گرم اچاری آلو تیار ہے۔ زیتون اور ادرک سے سجا کر پیش کریں۔