فرشتہ کیس: ملزمان کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام



اسلام آباد: وفاقی پولیس نے معصوم بچی فرشتہ کے قتل میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں درج ہے کہ ملزمان کی اطلاع کے لیے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹیگیشن سے رابطہ کیا جائے اور اطلاع دہندہ کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو لاپتہ ہونے والی دس سالہ بچی فرشتہ کی مسخ شدہ نعش جنگل سے برآمد ہوئی تھی جس کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فرشتہ قتل کیس: فنکار اور کھلاڑی ہم آواز 

فرشتہ قتل کیس، گرفتار پولیس افسر کو پروٹوکول کا انکشاف

آئی جی اسلام آباد ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند اہلکاروں و افسران کی کوتاہی نے ساری پولیس کا مورال ڈاؤن کیا ہے، مستقبل میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مذکورہ کیس میں غفلت برتنے پر وزیراعظم عمران خان نے براہ راست کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کو معطل کیا کردیا ہے اور میڈیکولیگل آفیسر(ایم ایل او )پولی کلینک  ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی فرشتہ قتل کیس سلجھانے میں ضرورت پڑنے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں