کراچی کیلئے ہیٹ ویو الرٹ،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان


محکمہ موسمیات نے آج کراچی کیلئے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا ہے جبکہ  ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشین گوئی کی ہے،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے دیگر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  موسم گرم اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے کیونکہ شہرقائد میں دوسری ہیٹ ویو آج سے شروع ہوگئی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔

چیف محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کہا ہے کہ ہفتے کو یعنی آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار اور پیر کو  39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور حبس کی صورتحال رہے گی، شہری خاص طور پر روزے دار لاپرواہی بالکل نہ کریں اور افطار اور سحری میں پانی اور او آر ایس کا استعمال کریں۔

چیف محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ہلکے اور ڈھیلے کپڑے زیب تن کریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سبی، مکران، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظرآباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ میں 49،کالام44، کاکول42، دیر (بالائی25، زیریں19)، چراٹ22، پاراچنار، سیدوشریف20، دروش16، چترال15، پٹن14، پشاور05، بنوں04، بالاکوٹ03اور ڈی آئی خان میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

پنجاب کے ضلع  راولپنڈی میں (چکلالہ37، شمس آباد27)، منگلا30، جوہرآباد25، نورپورتھل24، بہاولنگر22، سرگودھا19،جہلم16، مری 14، چکوال، گوجرانوالہ10، منڈی بہاوالدین08، ڈی جی خان، ساہیوال07، حافظ آباد06 اور سیالکوٹ  میں کینٹ کے مقام پر 06 اور ائیرپورٹ پر02 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے ضلع بہاول پورمیں ائیرپورٹ کے مقام پر 05ااور سٹی میں 03 ، نارووال، کوٹ ادو، قصور04، گجرات، لاہور02، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بھکراور ملتان میں  01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر21، ائیرپورٹ20، بوکرہ19، زیروپوائنٹ15 اورسید پورمیں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کےمطابق کشمیر کے علاقوں کوٹلی35، راولاکوٹ22، گڑھی دوپٹہ11 اور  مظفرآباد میں 03 جبکہ  بلوچستان کے ضلع  بارکھان، لسبیلہ میں 14 اور سبی میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

سندھ کے علاقوں  پڈعیدن میں 07، جیکب آباد06، لاڑکانہ05، دادو04، موہنجوداڑہ03 اور شہید بینظیرآباد(نواب شاہ ) میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ میں 06، گلگت، استور 03 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی 

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں  تربت43، شہیدبینظیرآباد(نواب شاہ )، چھور 42، جیکب آباد ، سکھر، روہڑی، میرپورخاص اور مٹھی میں41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں