’عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر کی کمی ہے‘


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عبدالرزاق جیسا آل راونڈر نہیں ہے اور اسی کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے آل راؤنڈر کی عدم موجودگی کے باعث عماد وسیم، شاداب خان اور حسن علی کو نیچے نمبر پر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ وہ اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں کیوں کہ اس سے دیگر کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں ضرور ہوگی‘

جنید خان کی جانب سے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی اس معاملےکو خوش اسلوبی سےحل کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہیے تاہم نریندر مودی کو اپنی سوچ بدلنی ہوگی اور دونوں ملکوں کو خود ہی مسائل حل کرنے ہوں گے ناکہ سات سمندر پار سے لوگ ہمارے مسائل حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حالات ملک کے ہیں اور جس طرح پاکستان کو گھیرا جا رہا ہے، ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے پھر چاہیں حزب اختلاف ہو یا حکومت۔


متعلقہ خبریں