کشمور:مسافر ویگن میں آگ لگ گئی ، 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 7زخمی



کشمور: ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 7زخمی ہوگئے۔مسافر ویگن کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی ۔

ویگن میں سوار مسافروں کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب جوں ہی پہنچے اچانک آگ لگ گئی ۔ ویگن میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2بچوں اور انکی والدہ سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو کشمور سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جب زخمیوں کو سول اسپتال کشمور منتقل کیا گیاتو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود  نہیں تھا او  اسپتال کا عملہ  بھی غائب تھا۔

سول مجسٹریٹ موقع پر پہنچے تو انہوں نے ایم ایس سول اسپتال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔

یہ رہے 29اپریل کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بھی ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں 12 افراد  جاں بحق ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثہ سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی ہائی ایس میں ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی گاڑی ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں آگ لگنے سے زیادہ نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

حادثہ پیش آنے کے وقت گاڑی کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تھی، ڈرائیور نے پول پلازہ قریب آنے کے باوجود بھی بریک نہ لگایا۔

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ڈرائیورز کی غفلت اور ناقص سڑکوں کے باعث ملک میں آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں اکثر قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں کوہستان میں مسافر ویگن گہری کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں