اسٹاک مارکیٹ 15پوائنٹس کمی پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جُلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی کے ساتھ 33 ہزار 885 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجھان موجود رہا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 135 پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 67 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل 210 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس سب سے کم ترین سطح 33 ہزار 691 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل 100 انڈیکس میں ایک بار پھر بہتری آئی اور کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ مارکیٹ کا اختتام 15 پوائنٹس کی کمی پر پوا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 783پوائنٹس کی کمی پر بند

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81,994,140 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,845,947,983 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام 783 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 932 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروبار کے دوران 925 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ  میں شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ داروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ دار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ سرمایہ داروں نے اپنا سرمایہ بھی نکالنا شروع کر دیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے اسٹاک مارکیٹ کی انتہائی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ یہ کوئی مذاق نہیں اور اب ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ بھی اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ میں منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 596 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں