پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ایک روزہ میچ کل برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ پانچ میچ کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم آج برسٹل پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کروائیں۔
شائقین کرکٹ دوسرے ون ڈے میں ہائی اسکورنگ میچ کے بعد برسٹل میں سخت مقابلے کی توقع کررہے ہیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران لیگ اسپنر یاسر شاہ مسکراہے ہیں—رائٹرز۔