اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے انہیں کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے اور کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہ لیے کا اعلان کیا تھا۔
اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی تھی ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں۔
As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and inshallah will make a naya pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2019
سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے کہا تھا کہ اسد عمر نے غلط فیصلہ نہیں کیا لیکن انہوں نے یہ فیصلہ دیر سے کیا۔ شاید اسد عمر نے زمینی حقائق کو درست نہیں سمجھا اور وہ سیاست کو اس طرح نہیں سمجھ سکے جس طرح سمجھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کو ہٹانے میں باقر رضا کا کردار رہا، خورشید شاہ
تجزیہ کار عامر ضیا نے کہا تھا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے یہ صورتحال نظر آ رہی تھی کہ اسد عمر معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے پہلا منی بجٹ دیا اس میں ناکام رہے اس کے بعد پھر بجٹ دیا اس میں بھی ناکام نظر آ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانا چاہ رہے تھے لیکن اس میں بھی ناکام رہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے۔