ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا



اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم جنوبی پنجاب اور سندھ کا موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

اتوار کو کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہا جبکہ کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ہفتہ کو سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 4 ملی میٹر، استور میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد، میر پور خاص، چھور، مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، حیدر آباد، لسبیلہ، سکھر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہیٹ ویو کے اثرات ختم ہو گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں