مری: ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔
دوسری جانب شہر قائد میں ہیٹ ویو کے دوسرے روز کل کے مقابلے میں آج درجہ حرارت کم رہا اور گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا کا دباؤ 21 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
واضح رہے گزشتہ روز شہر قائد میں ہیٹ ویو کا راج رہا اور گرمی کی شدت کے باعث شہری پریشان رہےیکم مئی کو رواں سال کا اب تک کا گرم ترین دن قرار دیا گیا جبکہ شہرکا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھو گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں منگل سے شروع ہونے والا ہیٹ ویو کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا تاہم درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔ کل کراچی میں سورج نے صبح سے ہی آگ برسنا شروع کردی جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔
بدھ کے روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔