شعیب اختر کو ملک کے مستقبل کی فکر

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد: سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے تین بچوں کو ایک موٹرسائیکل پر بیٹھا دیکھ کر ان کے تحفظ سے متعلق پریشانی کا اظہارکردیا۔

سابق فاسٹ باولر شعیب اخترنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی گاڑی سے لی گئی تصویر شئیر کی اورلکھا کہ ان لوگوں کا درد سمجھ سکتا ہوں جو گاڑی خریدنے یا کرائے پر لینے کی طاقت نہیں رکھتے، اس کے باوجود یقین رکھتا ہوں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔موٹرسائیکل پر پانچ لوگوں کا سفر کرنا آپ یا آپ کے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے، اللہ سب کو امان میں رکھیں۔

شعیب اخترنے کہا کہ یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں، ان کی زہنی اور جسماتی صحت بہت اہم ہے، یہ مستقبل میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، جہانگیر خان، شہباز سئینر اور اعصام الحق بنیں گے۔

یاد رہے سابق اسپیڈ اسٹار کو بھی ٹیم میں سخت محنت اورکافی کوششوں کے بعد جگہ ملی تھی جس کے بعد انہوں نے تیز ترین گیندیں کراو کردنیا کے بہترین بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کے اس جذبے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ شکر ہے آپ نے گاڑی میں بیٹھ کر بھی دوسروں کا احساس کیا۔ ایک صارف نے تو یہ مشورہ بھی دیا کہ اللہ نے آپ کو بہت دیا ہے،یہ گاڑی انہیں دے دیں، آپ ایک اور لے لیجیے گا۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ نے یہ اچھے نقطے کی نشاندہی کی ہے کہ بچت ضروری ہے لیکن زندگی سے زیادہ اہم نہیں۔


متعلقہ خبریں