دونوں جماعتیں نیب کو روکنا چاہتی ہیں، کاشف عباسی


اسلام آباد: سئینر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ماضی کے تجربات کو زہن میں رکھتے ہوئے نیب کو ہراس کام سے روکنا چاہتے ہیں جوان کے مشکل کا سبب بن سکے۔

پروگرام بریکنگ پوائنٹ میں میزبان محمدمالک سے گفتگو کرتے ہوئے سئینرصحافی کاشف عباسی نے کہا کہ دونوں اپوزیشن جماعتیں مشکل میں ہیں اس لیے وہ نیب کو بہت سارے معاملات سے روکنا چاہتی ہیں۔ کئی تجاویز سے اتفاق بھی کرتا ہوں جیسے گرفتار کرنے کا ایک باضابطہ طریقہ ہے، اگرانکوائری کی سطح پر گرفتار کرنا ہے تو سب کوکریں یاکسی کو نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق جج کے چیئرمین نیب ہونے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کیس کے جاندار ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرلیتے ہیں۔ پاکستان میں اس لیے یہ نہیں چاہتے کہ انہیں ساری سمجھ آجاتی ہے۔

کاشف عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے  ڈیل کرکے لندن جانے سے انہیں نقصان نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کے ووٹرکوانہیں قائل کرلیا ہے کہ نوازشریف کوغلط سزا ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ختم ہوگیا، تحریک انصاف کا کارکردگی پر منحصر ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا اسی طرح ووٹ بینک موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرنوازشریف دباو نہیں لے سکتے تو وہ وزیراعظم کا دباو کیسے لیں گے، انہیں پہلے یہ اعلان کرنا چاہیے کہ وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے سیاسی طورپرنقصان نہیں ہوگا،عاصمہ شیرازی

سئینر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ اداروں کو بااختیارہونا چاہیے لیکن اسے مخصوص لوگوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ماضی میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیےاستعمال ہوتا رہا ہے، قانون پرکسی کو اعتراض نہیں ہے لیکن اس کے غلط استعمال پر ہے۔

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ نوازشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے، اگر وہ مختصرمدت کے لیے منظرنامے سے غائب بھی ہوئے توانہیں سیاسی طورپرنقصان نہیں ہوگا۔

اشرافیہ نے مل کرکرپشن کا نظام بنایا ہوا ہے،ارشاد بھٹی

تجزیہ کارارشاد بھٹی کسی جماعت کاکوئی بھی بااختیارنہیں چاہتا کہ کوئی ادارہ بااختیارہو، جو ادارہ اشرافیہ سے سوال کرتا ہے، یہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام کرپٹ ہے، انہوں نے مل کراجتماعی کرپشن کا نظام بنایا ہوا ہے جس سے ہرجگہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نوازشریف نے پرویزمشرف کے ساتھ ڈیل کے وقت بھی بیماری کا بہانہ بنایا تھا۔

پی ایس او میں کرپشن سے متعلق محمدمالک کا اہم انکشاف

محمدمالک نے بتایا کہ پٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں دس سالوں سے اربوں روپے کے ٹیکے لگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے عبوری ایم ڈی 2014 سے ای سی ایل پر تھے، پیپلزپارٹی کے دورمیں ان کی چار بار ترقی ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس 2014 سے ای سی ایل پر ہیں، پی ایس او کی کارکردگی آٹھ سالوں سے نیچے جارہی ہے، انہوں نے اپنے آپ کو ایک کروڑ روپے کے بونسز دئیے اور تنخواہ 15 لاکھ سے نظرثانی کروا کر28 لاکھ روپے کروادی ہے۔

محمدمالک نے کہا کہ نیب کے نئے قانون میں یہ سامنے آیا ہے کہ  پبلک آفس ہولڈر کی تعریف بدلیں، بینک ڈلفالٹرز پرنیب نہ الجھے، گرفتاری کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں جو نام دئیے گئے ہیں اس میں ڈاکٹرکرسٹوفربیکر بھی شامل ہے، جس کے حوالے سے انہوں نے پہلے پیشگوئی کی تھی اسحاق ڈار اس کی رپورٹ پیش کریں گے اور اسحاق ڈارنے پاکستان سے جانے کے بعد ایسا ہی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں