آرمی چیف کا کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ 


مظفرآباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ  کیا جس کے دوران انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی جنرل بلال اکبر اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا

تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ کی مادر وطن کے دفاع میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے روایتی اور دہشتگردی کے خلاف جنگوں میں وطن کا بھرپور دفاع کیا۔


متعلقہ خبریں