کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے عبرت بنائیں گے، عمران خان



کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے عبرت بنائیں گے تاکہ کوئی اقتدار میں آکر کرپشن نہ کرے۔

وزیراعظم نےکوئٹہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عام آدمی کو چھت فراہم کرنا ہے، ہم اسمبلی میں ایک قانون لے کر آرہے ہیں تاکہ بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ کی وجہ سے 40 صنعتیں چلتی ہیں، ہمارے نوجوان کو چاہیے کہ سرکاری ملازمتوں کی بجائے اپنا کاروبار شروع کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ڈاکوں ہیں جو باربار اوپر آجاتے ہیں، 10 سالوں نے جن حکمرانوں نے قرضہ  چڑھایا ہو تو آپ کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے ان کو لوگوں کیلئے عبرتناک بنانا ہے تاکہ لوگ ڈریں کہہ اوپر آکر کرپشن نہیں کرنی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کوئٹہ کا ماسٹرپلان ضرور بنائیں، شہر کو پھیلنے سے روکیں اور اوپر جانیں دیں، ہم نے بلوچستان کی مدد کرکے پورے پاکستان کو اوپر اٹھانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان میں غریبوں اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں کیلئے میں اللہ کو جوابدہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان ایران روانہ

ترجمان تحریک انصاف بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں مختصر قیام کے بعد عمران خان ایران روانہ ہو گئے ہیں جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کے دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔ عمران خان ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر چین جائینگے

وزیراعظم مشہد میں روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق تہران میں ایرانی وزیر برائے شاہرات، اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلام وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ رات کو وزیراعظم کے اعزاز میں تہران میں عشائیہ دیا جائے گا ۔

وزیراعظم کو 22 اپریل کی صبح تہران میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔

ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیر اعظم کی ایرانی صدر حسن روحانی سے علیحدہ ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سپریم لیڈر ایران سید علی خامنائی سے ملیں گے جس میں افغانستان کی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے پر بات چیت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں