پاکستان کا افغانستان کو جدید اسپتال کا تحفہ



کابل: پاکستان نے 200 بیڈ کا جدید اسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشمل اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد افغان حکومت کے حوالے کر دیا۔ اسپتال کا مشترکہ افتتاح افغانستان کے وزیر برائے صحت اور پاکستان سے وزیر ‏برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کیا۔

علی محمد خان نے افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اور افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز کی موجودگی میں 24 ملین ڈالر مالیت کا یہ اسپتال ہفتہ کو ایک تقریب میں افغانستان حکومت کے حوالے کیا۔

افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر نے پاکستانی حکومت کی طرف سے اسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں توقع ہے پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا، امریکہ

دشت پرچی میں بنائے گئے جناح اسپتال پر 25 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے جب کہ اسپتال میں جدید طرز کے علاج کی تمام تر سہولیات مہیا ہوں گی، اسپتال میں ہر قسم کے مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہوں گی۔

اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ حکومت کا وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔

پاکستان افغانستان میں ایک ارب ڈالر سے زائد انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیے خرچ ‏کرے گا، علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بیشتر پراجیکٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔  ‏

افعانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے کہا اس جناح اسپتال کے تحفے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔


متعلقہ خبریں