وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے بعد وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں 15 سے زائد نکات زیرغور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ کو اپنے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے، اس کے علاوہ  مختلف معاہدوں اور تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم پر بھی ایک بار پھر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ایسی اسکیمیں تحریک انصاف کے منشور کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

16 اپریل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دو گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر بات چیت کی گئی لیکن اسے اگلے اجلاس تک موخرکردیا گیا تھا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے بعد حکومتی ترجمانوں کا بھی اجلاس طلب کررکھا ہے۔ ہفتے کے روزہونے والا اجلاس بنی گالا میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وزراتوں میں تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو اہم ذمہ داری سونپ دی

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں۔ وزیراعظم نے اسدعمر کی جگہ حفیظ شیخ کو خزانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

فواد چوہدری، غلام سرور خان، اعجاز شاہ اور شہریار آفریدی کی وزراتیں بھی تبدیل کی گئیں جبکہ اعظم سواتی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا  اور فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں