کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین ماڈل خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

وفاقی پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ ملزمان حمزہ سہیل اور انس کامران کی شناخت کینیڈین خاتون نےکردی ہے۔ واقع کا مقدمہ تھانہ سہالہ پولیس نےگ16اپریل کودرج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سہالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو نوجوانوں کی جانب سے سماجی کارکن وماڈل کینیڈین خاتون اسومی جے کو ہراساں کیا گیا۔

درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق دو نوجوانوں نے خاتون کی ٹیکسی کو زبردستی سڑک کے درمیان میں روکا اور اپنی کار میں بیٹھانے کی کوشش کی۔ خاتون کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے اور اُن کے ڈرائیور سے بار بار گھر کا پتہ  بھی معلوم کرتے رہے۔

ایف آئی آر کا عکس

بعد ازاں خاتون نے ملزمان کے ڈر سے نجی  شاپنگ مال میں پناہ لی اور ملزمان سے چھٹکارا حاصل کیا۔ اس دوران خاتون کی جانب سے پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے فوری مدد نہیں کی گئی۔ جب ہیلپ لائن 15 پر فون کیا گیا تو جواب ملا کہ تھانے میں فون کریں اور اپنی شکایت سے متعلق درخواست جمع کرائیں۔ پولیس کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیر اعظم  پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں طالبہ کو حراساں کرنے پر اسکول کی رجسٹریشن کینسل

پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلقہ شکایت ایس پی کو بھجوائی گئی جس کے بعد متاثرہ خاتون سے رابطہ کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ کینیڈین خاتون اسومی جے نے پاکستانی شہری سے شادی کر رکھی ہے اور سال 2018 سے پاکستان میں ہی رہائش پذیر ہیں جب کہ اسومی پاکستان کا اچھا اور پر امن تاثر پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔


متعلقہ خبریں