توہین عدالت کیس میں پی آئی اے افسران کے وارنٹ گرفتاری

فوٹو: فائل


لاہور: سول عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سول عدالت نے پی آئی کے چار اعلیٰ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ لے کر پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پی آئی اے کے اعلی افسروں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج محمد اکرم آزاد نے جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی فضائی میزبان پیرس میں غائب

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنزاور چیف ہیومن ریسورس آفیسر سمیت 4افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے پیش نہ ہونے چیف پائلٹ کیپٹن علی زمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ملزمان پر کیپٹن میاں شہزاد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا الزام ہے

ملزمان پر کیپٹن میاں شہزاد کو ملازمت سے غیر قانونی طور پر برطرف کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کا الزام ہے۔

درخواست گزار نے اپنی برطرفی کو سول عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے درخواست گزار کو بحال کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی۔

توہین عدالت کی کارروائی کے لئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔


متعلقہ خبریں