چیئرمین نیب پر اعتماد ہے، مراد علی شاہ



اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس(ر) جاوید اقبال پر اعتماد ہے وہ ایک قابل جج رہے ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیشی کے بعد مراد علی شاہ نے کہا 2018 کے الیکشن میں سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ لوگ دیا، ہم کسی کو سازشیں کرنے سے نہیں روک سکتے لیکن یہ س ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عدلیہ پر یقین ہے، اگر مجھ پر شک تھا تو ایک بار تو بلاتے مجھے، ایسا لگتا ہے میرانام بعد میں ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نیب میں دیے گئے اپنے جوابات سے مطمئن ہوں تاہم  نیب افسران کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ نیب والے مطمئن ہیں یا نہیں یہ آپ نیب والوں سے پوچھیں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا ہے نیب نے صرف نوری آباد پاورپلانٹ کے بارے میں سوالات کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب مراد علی شاہ نے کہا ہم نے چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ آپ اپنی ماتحت انتظامیہ کو دیکھیں، ہمیں ان پر اعتماد ہے وہ قابل ریٹائرڈ جج ہیں، ہمیں علم ہوا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر ریڈ کے حوالے سے  چیرمین نیب کو علم نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ سید مراد علی شاہ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 25 مارچ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔

اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت دیگر بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں