اسلام آباد: 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ووٹرز لسٹوں میں 16 لاکھ نئے ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔
نئی ووٹرز لسٹوں میں آٹھ ماہ میں ووٹرز کی تعداد دس کروڑ 59 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ75 لاکھ سےزائد ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں 7 لاکھ 30 ہزار 197 ووٹرز ہیں جس میں 53 فیصد مرد ووٹرز 53اور 47 فی صد خواتین ووٹرز ہیں۔
پنجاب میں 6 کروڑ تیرہ لاکھ 85 ہزار 511 ووٹرز ہیں جس میں خواتین ووٹرز کی شرح 45 فیصد ہے۔
سندھ میں 2 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار 395 ووٹرز ہیں جس میں خواتین کی شرح 44 فیصد ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہے جس میں خواتین ووٹرز کی شرح 42 فیصد ہے۔
خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں جس میں 43 فی صد خواتین ووٹرز اورفاٹا میں خواتین ووٹرز کی شرح 40 اور مرد ووٹرز 60 فی صد ہیں۔
مرد ووٹرز کی شرح 56 اور خواتین ووٹرز کی شرح 44 فی صد ہے، خواتین کا تناسب مرد ووٹرز سے 12 فی صد کم ہے۔
ایف آر بنوں میں خواتین ووٹرز کی شرح سب سے کم 22 فی صد ہے جبکہ سب سے زیادہ خواتین ووٹرز چکوال میں ہیں جن کی شرح 49 فی صد ہے۔ سرکاری اعدا و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کا تناسب 49 فی صد ہے۔