بھارت میں انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل 23 اپریل کوہوگی۔ بھارت کی 14ریاستوں کے 115حلقوں میں ووٹ ڈا لے جائینگے۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی کوہوگا۔چھٹا مرحلہ 12مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔
انتخابات میں90 کروڑووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔
بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 18اپریل کو ہوئی۔ دوسرے مرحلےمیں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات ہوئے۔
بھارتی لوک سبھا یعنی وہاں کی قومی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی ، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دلاور دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں کا کڑا امتحان جاری ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91 حلقوں میں عوام نے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے 16 اپریل کو ووٹ پول کیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک اترپردیش سے پیچھے ہیں۔ سب سے ذیادہ آبادی والی ریاست اترپریش کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں مغربی بنگال اور بہار کی چالیس ، چالیس نشستیں ہیں۔
اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔
پہلے مرحلےمیں اتر پردیش کے آٹھ ، بہار میں چار اور مغربی بنگال کے دو حلقوں میں ووٹ ڈال دیے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلیےبھی پولنگ ہوئی تاہم زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز ویران دکھائی دیے ۔
چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
بھارتی حکومت کی طرف سے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز زیادہ لاگت آئے گی۔
بھارت کے 2014 میں عام انتخابات کے برعکس مودی سرکار کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بھارت: مودی اور بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات سے قبل دھچکہ
بھارت میں عام انتخابات کی تاریخ کااعلان
بی جے پی کو حال ہی میں اپنے مضبوط علاقوں راجھستان اور چھتیس گڑھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب کانگریس گزشتہ انتخابات کا حساب برابر کرنے کے لیے سیاسی میدان میں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ 2014 الیکشن میں چوالیس نشستیں لینے والی کانگریس دو سو بیاسی نشستیں لینے والی بی جے پی کو پچھاڑ سکے گی؟
یاد رہے بھارتی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے سات مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ کااعلان مارچ کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔
بھارت میں انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیے پولنگ 23 اپریل کوہوگی۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی کوہوگا۔چھٹا مرحلہ 12مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔
انتخابات میں90 کروڑووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
کس کی ہو گی جیت اور کس کی ہو گی ہار ؟؟ اس کا فیصلہ23مئی کو سنایا جائے گا۔