وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم

کورونا وائرس: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایات جاری کر دیں

فوٹو: فائل


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم  دیتے ہوئے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیارپر کڑی نظر رکھیں۔

عثمان بزار نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذ ریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،منافع خور مافیا کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے،عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔


متعلقہ خبریں