بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے محتاج ہیں،حامد میر


اسلام آباد: سنیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے محتاج ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے بنا کچھ نہیں کرسکتی۔ لات مارنے کی بات بلاول نے قبل از وقت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور بلاول کی تقریر سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنے مقدمات کے بارے میں زیادہ بات کی ہے جبکہ برسی بھٹو کی تھی۔

حامد نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا۔ ابھی تو اپوزیشن ہی متحد نہیں۔ ان کے آپس میں ہی اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتیں عوام کو اس بات کی یقین دہانی کراسکتی ہے کہ وہ ملک کو مستحکم کریں گے۔ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔

 

بھٹو نے کہا تھا کہ میرا جرم پاکستان کا ایٹمی پروگرام بنانا تھا۔

پاناما لیکس تاریخ کی ایک بڑی لیکس تھی،عمر چیمہ 

آئی سی آئی جے کے  رکن عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس تاریخ کی ایک بڑی لیکس تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کا نام تھا جو پاکستان کے لیے ایک بڑی بات تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما سے پاکستان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ صرف ایک نام پر آ کر بات ختم ہوجاتی ہے۔ پاناما صرف ایک شخص کے لیے نہیں تھا اس میں تمام اداروں کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

ہم نیوز کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ توانائی ٹاسک فورس چئیرمین کی تقرری کے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ ندیم بابر بطور سی ای او مستعفٰی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں