سیاسی انتقام والے احتساب کو مسترد کرتے ہیں، فرحت اللہ بابر


لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام والے احتساب کو مسترد کرتے ہیں، سب کا احتساب یکساں ہونا چاہیے۔

بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا اجلاس ہوا جس کے دوران نیب کے مقدمات  پر غور کیا گیا۔

بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جس کی ذمہ دار نااہل موجودہ حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف معنی خیز کارروائی نہیں ہو رہی، دہشتگردوں کے ہمدردوں کو کابینہ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کشمیر میں جاری مظالم کی بھی مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی سے انتقام لیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام کو خدشات ہیں کہ اسٹیٹ لائف کو اونے پونے داموں دینے کے لیے حالات پیدا کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروان بھٹو کو آگے بڑھایا جائے گا عوام میں پذیرائی ملی۔ وزیر اعظم نے کہا  اٹھارویں ترمیم کے ملک کو نقصان پہنچایا، اس کو رول بیک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے جو ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی۔


متعلقہ خبریں