پاکستان کی بھارت کے سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربے پر گہری تشویش

بھارت کی جانب سے ڈوزیئر کو مسترد کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربے سے خلا میں ملبا اکٹھا ہوا، اطلاعات ہیں یہ ملبہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملبہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے مدار میں داخل ہونے سے ٹکراؤ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: سٹیلائیٹ شکن میزائل کا پہلا ٹیسٹ ناکامی سے دوچار ہوا

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ شکن میزائل کا تجربہ عالمی برادری کے لئے گہری تشویش کا باعث ہونا چاہیئے، اس تجربے سے خلا میں پر امن سرگرمیوں کے لئے بھی خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کے لئے خلا میں ایسی فوجی سرگرمیوں کو ترک کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:مودی کا خلاء میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ

27 مارچ کو بھارت نے زمین سے 300 کلومیٹر کی بلندی پر سٹیلائیٹ تباہ کرنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق بھارتی تجربے سےخلا میں جو ملبہ بکھرا ہے وہ دیگر کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

امریکہ نے اس ضمن میں بھارت پر تنقید بھی کی ہے لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ناکام تجربے کے بعد کیا ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دوسرے تجربے سے روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں؟


متعلقہ خبریں