پاکستان ہمیشہ ضرورت کے وقت ترکی کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ضرورت کے وقت ترکی کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

ایک اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون پر انتخابات میں 15 ویں مرتبہ تواتر کے ساتھ فتح پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج ترک عوام کا طیب اردوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طیب اردوان امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں، ہمیشہ امت کی ترجمانی کرتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی حکمت عملی طاقت اور اعتماد کی عکاس ہے،ایردوان

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے طیب اردوان کی مسلسل فتح پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم طیب اردوان کی مزید کامیابیوں کے لئےدعاگو ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے مبارک باد دینے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور ترکی بھائی چارہ اور دوستی کے رشتے میں جڑے ہیں، پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، مستقبل میں مزید حمایت بھی جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

دونوں رہنماؤں نے دورہ پاکستان کے وقت کا جلد تعین کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ترک زبان میں طیب اردوان کے لئے پیغام لکھا۔

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی طیب اردوان کو ترکی میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ عوام کا ان کی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار اور نتیجہ ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ عوامی خدمت کے بلبوتے سیاسی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ ترکش عوام کا جمہوریت کے حق کیں ووٹ ہے۔ پاک ترک دوستی زندہ باد۔


متعلقہ خبریں